ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں نو جوان پر حملہ۔تیسری جنس کے3؍افراد گرفتار

بنگلورو میں نو جوان پر حملہ۔تیسری جنس کے3؍افراد گرفتار

Sat, 03 Oct 2020 14:02:36    S.O. News Service

بنگلورو،3؍ اکتوبر(ایس او نیوز) نو جوان پر حملہ کر نے پر کونن کنٹے پو لیس نے تیسری جنس کے تین افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔گرفتار شدہ افراد کی شناخت کونن کنٹے کے شو شیتا،جئینت اور بیرے گوڈا کے طور پر کی گئی ہے۔پو لیس کے مطابق ویورس کا لو نی سے قریب دودھ اور اخبار لا نے کے لئے پیدل جا رہے ناگراج نامی نو جوان کو آٹو رکشا سوارتیسری جنس کے تین افراد نے بھیک مانگا،جب نوجوان نے انکار کیا تو اس پر حملہ کیا اور پو لیس میں شکایت کر نے پر قتل کر نے کی دھمکی دی تھی۔ اس سلسلہ میں نوجوان کی شکلایت پر کونن کنٹے پو لیس نے فوری کارروائی کر تے ہو ئے مذکورہ تیسری جنس کے 3؍افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اس سلسلہ میں کونن کنٹے پو لیس نے معا ملہ درج کر لیا ہے۔


Share: